پی ٹی آئی دھرنا دے گی یا جلسہ کرے گی؟ اس کا حتمی اعلان کل عمران خان کریں گے۔فائل فوٹو
  پی ٹی آئی دھرنا دے گی یا جلسہ کرے گی؟ اس کا حتمی اعلان کل عمران خان کریں گے۔فائل فوٹو

عمران خان کی کل لاہور سے راولپنڈی روانگی کی تیاریاں مکمل

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کل لاہور سے راولپنڈی روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کل دوپہر1 تا 2 بجے کے درمیان زمان پارک لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی لاہور کی رہائشگاہ سے سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ پہنچیں گے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہمراہ ہیلی میں ڈاکٹرز بھی ہوں گے۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنا دے گی یا جلسہ کرے گی؟ اس کا حتمی اعلان کل عمران خان کریں گے اورآئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے۔