بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیاہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں آپریشن کیاگیاہے
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردکوہلو،کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔