پاکستان کیخلاف سازش کانام عمران خان ہے،فائل فوٹو
پاکستان کیخلاف سازش کانام عمران خان ہے،فائل فوٹو

عمران خان صرف10ہزارلوگ جمع کر سکا۔مولانا فضل الرحمن

کوہستان:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کیخلاف سازش کا نام عمران خان ہے، کہہ رہا تھا اسلام آبادآؤں گا،پھرآئے کیوں نہیں۔ 10لاکھ لوگوں کادعویٰ کرکےصرف10ہزارلوگوں کوجمع کیا۔

داسو میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ طویل عرصے کے بعد داسو آیا ہوں، کوہستان کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا اجتماع ہے، اس اجتماع میں کوہستان کے ہر قبیلے کا نمائندہ موجود ہے، اس اجتماع میں داسو کے گھر گھر سے بچے آئے ہوئے ہیں، پوری دنیا میں ہر طرف سے اسلام پر حملے ہو رہے ہیں، آج مغربی دنیا اسلام پر حملہ آور ہے، مسلمانوں کی قیادت دفاعی پوزیشن میں ہے، اسلام معاشی استحکام کانظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018میں دھاندلی کےذریعےجعلی حکومت مسلط کی گئی، انتقامی سیاست شروع کی گئی،مخالفین کوجیلوں میں ڈالاگیا، آپ کیخلاف سازش نہیں ہوئی،ہم نےآپ کوزبردستی اقتدارسےنکالا، ملکی معیشت کی بہتری کیلیےپی ٹی آئی حکومت کوہٹاناضروری تھا، پی ٹی آئی حکومت کوانتقام سےفرصت نہیں ملی اس لیےمعیشت بیٹھ گئی، جےیوآئی اسلامی تہذیب کوباقی رکھنےکی جنگ لڑرہی ہے۔

امیر جمعیت نے مزید کہا کہ پاکستان کیخلاف سازش کانام عمران خان ہے، ایک گولی لگنے کے بعد ایسے بھاگا کہ اب گھرمیں بھی بلٹ پروف شیشے لگوا دیے، حملے مجھ پر بھی ہوئے لیکن آج کھلے میدان میں عوام کے درمیان موجود ہوں، مجھ پر3خودکش حملےہوئے مگر آج بھی عوام کے سامنے کھڑاہوں، کہہ رہاتھا اسلام آبادآوں گا،پھرآئےکیوں نہیں، 10لاکھ لوگوں کادعویٰ کرکےصرف10ہزارلوگوں کوجمع کیا، 10ہزارلوگوں میں بھی درجہ چہارم کے ملازمین اور 6 ہزار سفید کپڑوں میں پولیس والے تھے۔