لاہور:عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا، استعفوں کے اعلان کے بعد عملدرآمد کے لیے عمران خان نے سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق حکمت عملی زیرغورآئے گی، پیرکو پی ٹی آئی لیڈرشپ اجلاس کے بعد پارلیمانی اجلاسوں سے عمران خان مشاورت کریں گے۔