ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر دوبارہ الیکشن ہو گا۔ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پرترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پرقومی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا

ترجمان الیکشن نے کہاکہ  صوبائی اسمبلی کے جتنے بھی اراکین مستعفی ہونگے ان کی خالی سیٹوں پر60 روز میں ضمنی انتخابات کرا دیں گے۔

ترجمان الیکشن کےمطابق کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً پانچ سے سات کروڑ روپے خرچ ہوں گے، ایک ہی سال میں ضمنی اورعام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر قانون کے پابند ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا جو ہم نے کیا،پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر کم ازکم ساڑھے 22ارب کا خرچ آئےگا۔