آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج کا کردارغیرسیاسی بنا کر صرف آئینی ذمے داری تک محدود کر دیا ہے، یہ فیصلہ طویل مدت تک فوج کے وقارکو بڑھانے میں مدد دے گا، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گا۔
خلیجی اخبارکوانٹرویو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، ملکی سیاست میں کردار کی وجہ سے فوج کو ہمیشہ شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پرقابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا، افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم رکھا، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا اور عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔