اسلام آباد:ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ میں چھالیہ لے جانے پر پابندی عائد ہوگی،چھالیہ لے جانے پر قید بھی ہو سکتی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ترکیہ جانے والے مسافر چھالیہ لے جانے سے گریزکریں، ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ چھالیہ لے جانا ترکیہ کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی اس لیے مسافر قانون کی پیروی کریں۔
واضح رہے پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد اویس 15 ستمبر 2022 کو سیاحتی ویزے پر ترکی پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایک ہفتہ قیامِ کرنا تھا، وہ اپنے ٹورآپریٹردوست کی فرمائش پر چھالیہ کے دو پیکٹ بھی ساتھ لے کر گئے تھے جس کی بنیاد پر ترک حکام نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔