اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقاتیں کیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ صدرعارف علوی سے آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، صدر مملکت نے جنرل قمرجاوید باجوہ کیلیے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔
ذرائع کامزید کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی،وزیراعظم نے آرمی چیف کی خدمات کو سراہا، وزیراعظم نے آرمی چیف کیلیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا، ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف کیلیے ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیا۔