لاہور:روس سے سستا خام تیل خریدنے کے حوالے سے پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہو گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفد میں سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود اور دیگرحکام شامل ہیں، جو لاہورایئرپورٹ سے ماسکو روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پرکام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہو گی۔