حیدرآباد:اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد کے دفترپر چھاپہ مارکرموٹروے (ایم 6) مٹیاری سیکشن کے 42 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔
اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر چھاپہ گرفتارسابق ڈی سی عدنان رشید کی نشاندہی پر مارا گیا، جبکہ حیدرآباد میں منصور عباسی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
اس سے قبل اینٹی کرپشن حیدرآباد کے حکام نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر مٹیاری کو حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے فنڈز میں خُردبرد کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مٹیاری کے ڈی سی عدنان رشید کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا اور ضلع کے ڈی سی ہاؤس میں سرچ آپریشن کیا۔اینٹی کرپشن اہلکاروں نے تلاشی کے دوران اہم کاغذات اپنی تحویل میں لے لیے۔
یاد رہے کہ مٹیاری موٹروے میں 2 ارب 37 کروڑ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔