معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

طبیعت کی خرابی پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے کچھ دیر بعد وہ انتقال کر گئے

               
November 29, 2022 · قومی

کراچی(اُمت نیوز)پاکستان کے معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے ہیں
ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے پروگرام میں شریک تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔
طبیعت کی خرابی پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے کچھ دیر بعد وہ انتقال کر گئے۔