اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاورکے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں عمران خان کی جرمانہ کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاورکے حلقہ این اے 45 میں عمران خان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کردی ۔
الیکشن کمیشن نے اپیل مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر 30 ہزار روپے جرمانہ برقراررکھا ہے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو30ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔