وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سپہ سالار سیّد عاصم منیر کیساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ پاک فوج کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ کا خاص فضل ہے۔
وزیراعظم کا سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فون رابطہ ہوا، جس میں شہبازشریف نے نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک پیش کی۔جنرل عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہاراور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک فوج کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، پورا یقین ہے آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔