شہرت سے حسد پربڑے بھائی   نے چھوٹے بھائی کی زندگی چھین لی

فیصل آباد میں حسد اور ٹک ٹاک پر زیادہ شہرت ملنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلاکاٹ ڈالا۔

پولیس کے مطابق ملت ٹاؤن کے رہائشی 19 سالہ نوجوان نایاب کو 11 نومبر کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مقتول کو گھر سے ساتھ لے کر گیا اور چھری کے وار کر کے قتل کردیا جبکہ پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اس کے بھائی کو قتل کیا ہے۔

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ والدین مقتول نایاب کو زیادہ پیار کرتے اور اس کی خواہشات پوری کرتے تھے جبکہ مقتول ٹک ٹاک پر بھی اس سے زیادہ مشہور تھا جس کی حسد میں اس نے یہ قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو مقدمہ قتل میں نامزد کردیا گیا ہے