کراچی(اُمت نیوز) قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو کا کہنا ہے کہ اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔
اکبرلیاقت علی کے انتقال کی تصدیق ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو نے کی۔ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کے انتقال پرافسوس کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مددکرنےکی ہدایت کی۔