اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ملک کو مارشل لاء سے بچا لیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صدر عارف علوی سے سمری پر دستخط کا نہ کہا ہوتا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق فوجی سربراہ جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کو غیر معمولی طور پر سپورٹ کیا مگر مشکلات بھی کھڑی کیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی نئی قیادت سے کوئی مسئلہ نہیں چاہتی۔