بنوں پولیس چوکی پرحملہ، ایک اہلکار شہید دوسرا زخمی
زخمی اہلکار سردار علی اسپتال منتقل، پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان 10 منٹ تک فائرنگ جاری رہی
December 7, 2022 · قومی
بنوں: کنگر پولیس چوکی پر حملے سے ایلکار شہید ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ناکہ بندی ختم کرنے کے پیش آیا، پولیس اہلکار ناکہ بندی ختم کرنے کےبعد چوکی میں داخل ہورہے تھے کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید دوسرا اہلکار سردار علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان 10 منٹ تک فائرنگ جاری رہی۔