لاہور ہائیکورٹ نے اسد عمر کی معافی قبول کرلی

راولپنڈی: تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جوکہ قبول کر لی گئی۔

آزادی مارچ میں عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس جواد حسن نے اسد عمر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں اسد عمر کی تقریر کا اسکرپٹ بھی پیش کیا گیا جبکہ اسد عمر کی طرف سے توہین عدالت نوٹس کا جواب بھی جمع کروایا گیا۔