فیصل آباد میں جعلی پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والا گروہ گرفتار

راولپنڈی(اُمت نیوز) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
۔گرفتار ملزمان میں محمد محسن اور محمد یونس شامل ہیں،ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتے تھے۔
ملزمان قریبی رشتےدار کی جعلی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے ڈراتے تھے اور رہائی کے لئے رقم کا تقاضہ کرتے تھے
ملزمان جعل سازی کرتے ہوئے 25 لاکھ 70 ہزار روپے کا فراڈ کر چکے تھے۔ملزمان کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔
اور مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔