فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

 

فوجی سیمنٹ نے بروز بدھ سات  دسمبر، 2022 کو امپایٔر مارکی ۔مارکی کمپلیکس ایکسپریس وےاسلام آباد میں اپنے ڈیلرز اور ٹرانسپوٹرز کےاعزاز میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں فوجی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو / منیجنگ ڈائریکٹر قمر حارث منظور  نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔

ان کے ہمراہ ، عمران شرف چیف فنانس آفیسر، بریگیڈیئر عزیز الحسن عثمانی ، (ریٹائرڈ) جی ایم مارکیٹنگ وسیلز، سید کامران حسن جی ایم سپلائی چین ،واصف سعید جی ایم پلانٹ اور عرفان نسیم شیخ نیشنل سیلز مینجر نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا کو ڈی جی خان میں ایک نئے فوجی سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب پر تیزی سے جاری کام سے آگاہی دی گئی ۔ جی ایم مارکیٹنگ بریگیڈیئر عزیز الحسن عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سال 2021 -22 کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز اور ٹرانسپوٹرز کی شب و روز کاوشوں کو خوب سراہا اور ان کی حوصلہ افزایئ کی ۔ بریگیڈیر عزیز الحسن عثمانی نے بتایا کہ ادار ہے نے گزشتہ سال تاریخ ساز سمینٹ مارکیٹ میں فروخت کیا –
تقریب میں فوجی سیمنٹ کی نئی پروڈکٹ "فوجی ٹائل بانڈ” کی مارکیٹ میں کامیابی کا ذکر کیاگیا ۔ چیف ایگزیکٹو / مینجنگ ڈائریکٹر محترم قمر حارث منظور نے بتایا کے نظام پور میں نئے فوجی سیمنٹ پلانٹ کی پروڈکشن مارکیٹ میں آچکی ہے اور 2023 کے آخر تک ڈی ۔جی خان اپنی پیداوار مارکیٹ میں دے دے گا۔ اس کے بعد فوجی سیمنٹ کا شمار پاکستان کے بڑے سیمنٹ ساز اداروں میں ہو جائے گا۔فوجی سیمنٹ کی کامیابیوں میں اضافہ کرتے ہوۓ درخشندہ باب کا آغاز کیا گیا جو ٹایل بانڈ کی صورت میں سامنے ہے جو گھر کی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈیلزر اور ٹرانسپوٹرز حضرات کو انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔سٹیج سیکٹری کے فرائض محمد اشرف ملک مینجر سیلز و مارکیٹنگ نےانجام دے۔