اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ میں شامل 10 معاون خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے وزیر مملکت بنائے جانے والوں میں مسلم لیگ ن کے افتخار احمد احمد، مہر ارشاد احمد خان، پیپلزپارٹی کے رضا ربانی، مہیش کمار، فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر شامل ہیں۔
جبکہ وزیراعظم نے تسنیم احمد قریشی، سردار شاہ جہاں، محمد علی شاہ اور ملک نعمان لغاری کو بھی وزیر مملکت کا درجہ دے دیا۔