کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس سے سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
خیال رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
سینیٹر کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعظم سواتی کو خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کر دیا گیا، اعظم سواتی کو آج بلوچستان ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔