تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،گورنر سندھ

کراچی(اُمت نیوز)گورنر سندھ نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک و ملت کا اثاثہ ہیں۔ پاکستان کی خوشحالی میں سب سے بڑا کردار نوجوانوں کا سمجھتا ہوں۔ یہ باتیں انہوں نے انسٹیٹوٹ آف بزنس مینجمینٹ کانووکیشن سے خطاب میں کیں ۔انسٹیٹوٹ آف بزنس مینجمینٹ کے 25 ویں کانووکیشن میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان معاشرہ اور ملک و ملت کا اثاثہ ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔پاکستان کی خوشحالی میں سب سے بڑا کردار نوجوانوں کا سمجھتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرتے ہوئے کیا ۔ کانووکیشن میں چانسلر بشیر جان محمد،صدر انسٹیوٹ اف بزنس مینجمنٹ طالب کریم،ممبرز بورڈ اف گورنر، اساتذہ، طلبہ و طالبا کے والدین کی بھی شریک تھے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ کانووکیشن تمام طالب علموں کے لیے خوشی اور فخر کا دن ہے کیونکہ کانووکیشن طالب علموں کی محنت کا ثمر اور والدین کی قربانیوں کا صلہ ہوتا ہے اس ضمن میں والدین کی محنت اور ان کی دعاؤں کی بدولت نوجوان اپنا سنہرا مستقبل بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں اس لئے طلبہ ہمیشہ اپنے والدین کا خیال رکھیں، والدین کی دعائیں ہی آ پ کو ہر مشکل سے نکال سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ تعلیم وہ قیمتی اثاثہ ہے جو انسان کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے اور ہمیں ان نوجوانوں کے لئے صنعتوں کو ترقی دینی ہے کیونکہ ہم سب ملکر محنت سے پاکستان کو ترقی کی جانب لے جائیں گے اس ضمن میں آیئے عہد کریں کہ پاکستان کو کامیابی کی جانب لیکر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی خدمات کے 25 برس مکمل ہونے پر انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ آپ کے لئے بہتر مواقع اور کراچی میں نئی جامعات کا اضافہ کرسکوں اس سلسلہ میں نوجوانوں کے لیے ایک سرکاری موبائل اپلیکیشن بنانے کا ارادہ ہے۔