لاہور:وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگ کے ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن نے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ورکرز کنونشن مرحلہ وار ہوں گے،11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول بھی جاری کر دیاگیا،آج راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیرگڑھ مردان میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن ہوں گے۔
13دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا، طارق فضل چوہدری کو ذمہ داری تفویض کر دی گئی،14دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا ،جس کے خواجہ عمران نذیر انتظامات کریں گے،15دسمبر کو شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن ہوگا ، میاں جاوید لطیف کنونشن منعقد کرائیں گے۔
16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا ، ملک احمد خان کنونشن کے انعقاد کے انتظامات کریں گے ۔17 دسمبر میں فیصل آباد میں ورکرز کونشن ہوگا ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کنونشن کی میزبانی کریں گے ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے پارٹی کے صدر انجینئر امیر مقام آج شیرگڑھ، مردان میں کنونشن منعقد کریں گے ۔شیرگڑھ ، مردان میں مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن سے امیر مقام سہہ پہر ساڑھے تین بجے خطاب کریں گے۔