لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف ملک واپس آتے تو پنجاب حکومت ان ہیں فوراً گرفتار کرے گی، وہ عدالتی مفرور ہیں۔
نجی ٹی وی چینل "اے آر وائے نیوز”کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سارے سروے اٹھا کر دیکھ لیں پی ٹی آئی کا گراف اوپر جارہا ہے میں الیکشن کا مطالبہ اس کے لیے کررہا ہوں کہ مجھے ملک کی فکر ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف واپس آتے ہیں تو پنجاب حکومت انہیں بالکل گرفتار کرے گی، وہ عدالتی مفرور ہیں قانون کے مطابق انہیں گرفتار کیا جائے گا۔