اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 901 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.18 فیصد رہی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔