اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف درخواست فوری سماعت کے لئے منظور کرلی۔ سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نے عثمان سواتی کی درخواست کو فوری سماعت کے لئے منظور کر لیا جس پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

درخواست پر سماعت کے سلسلے میں اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم صدیقی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔