راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں 20 قیدیوں کیلئے تعلیمی معافی کا اعلان

راولپنڈی:ریجن کی جیلوں میں 20 قیدیوں کیلئے تعلیمی معافی کا اعلان .ریجن آفس محکمہ جیل خانہ جات راولپنڈی میں ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں راولپنڈی ریجن کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 ناظرہ قرآن پاک، 5 تعلیم القرآن، 4 میٹرک، 1 اللسان العربی، 1 ادیب اردو اور 1 ایم اے کی مختلف دورانیے کی معافی دی جائے گی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ راولپنڈی ریجن جات سعید اللہ گوندل نے سپرنٹنڈنٹس کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی جیلوں میں قیدیوں کی تعلیمی استعداد کو بہتر بنانے کے لیے مثر اقدامات اٹھائیں ۔