واشنگٹن: سینئر صحافی، براڈ کاسٹر اور ادیب ابوالحسن نغمی امریکا میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 92 برس تھی، ادیب ابوالحسن نغمی گزشتہ 50 برس سے امریکا میں مقیم تھے۔
تفصیلات کے مطابق ادیب ابوالحسن نغمی امریکا میں بنائی گئی تنظیم سوسائٹی آف اردو لٹریچر کے روح رواں بھی تھے، انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں، ادیب ابوالحسن نغمی ریڈیو پاکستان کے ساتھ بھی منسلک رہے، آؤ بچو سنو کہانی اُن کا کامیاب اور معروف ترین پروگرام میں شامل تھا۔
ادیب ابوالحسن نغمی ریڈیو پاکستان کے ساتھ بھی منسلک رہے آؤ بچو سنو کہانی اُن کا کامیاب اور معروف ترین پروگرام میں شامل تھا،متعدد کتابوں کے مصنف تھے