اسلام آباد:حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی،چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی مستردکر دی گئی،وزارت قانون نے نیب کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ملازمت کو سول سروس آکو پشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی ، وزارت قانون نے جوابی خط میں کہاہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا ،تجویز منظور کرنے سے نیب خودمختار ادارہ نہیں رہے ،خط میں مزید کہاگیاہے کہ تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خودمختاری بھی ختم ہو جائے گی ۔