لاہور:عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی کر دی گئی، انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کا حلقے کا ووٹر ہونا لازم قرار دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے، کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس سے متعلق کیس الیکشن کمیشن کے پاس آیا تھا۔