طارق فاطمی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کوآرڈینیشن تعینات

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی کوآرڈینیشن تعینات کردیا۔ طارق فاطمی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وہ وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے رابطہ کاری ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے طارق فاطمی کی تعیناتی کی منظور دی اور ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے اپریل میں طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا، طارق فاطمی سے چند گھنٹے بعد ہی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔