پشاور: سابق وفاقی مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ کراپنی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔
سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ مراد سعید نے خط میں لکھا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔
خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا۔ مراد سعید نے انہیں دی جانے والی دھمکیوں اورسلامتی کو لاحق خطرات کی تفصیلات بھی خط میں درج کی ہیں۔
خط کے متن کے مطابق مرادسعید نےکہاکہ ملاکنڈ میں نامعلوم افراد نے میرا پیچھا کیا۔ مجھے بتایا جائے یہ لوگ کون ہیں؟
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔