اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا الیکشن فیصلہ 15 سے 30 دسمبر کو ہوجائیگا، شیخ رشید

راولپنڈی(اُمت نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 15 سے 30 دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا الیکشن ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پرویز الہٰی، عمران خان کی بات مانیں گے اور مستعفی ہوجائیں گے۔
شیخ رشید انٹرویو کے دوران رو پڑے، اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو پتا ہے انہیں کون لایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سارے سیاست دان گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، میں کابینہ میں عمران خان کو کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دیں اور الیکشن میں جائیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر ڈیڑھ سال بعد الیکشن ہوتے تو ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوتے۔