اسکینڈل کُھلنے پر کسٹمز حکام نے اسکروٹنی سخت کردی، فائل فوٹو
 اسکینڈل کُھلنے پر کسٹمز حکام نے اسکروٹنی سخت کردی، فائل فوٹو

FIAکی کرنسی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں

پشاور(اُمت نیوز) ایف آئی اے کی کرنسی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 2 کروڑ روپے کی کرنسی برآمدکرلی ہے۔
پشاور میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل نیازی کے مطابق پشاور میں 32 دکانوں پر مشتمل 4 پلازے سیل کر دیے گئے جبکہ 7 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ کے خلاف 262 چھاپے مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام کارروائیوں میں 305 ملزمان گرفتار ہوئے، 66 کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 43 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سب سے زیادہ 95 ہزار ڈالر طورخم بارڈر سے برآمد کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈالر غیر قانونی راستوں سے اسمگل کیا جاتا ہے۔