نواب شاہ(اُمت نیوز)نواب شاہ میں فرائض میں غفلت برتنے پر 22 پولیس افسران کو ضلع بدر کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نواب شاہ کے مطابق ضلع بدر کیے گئے 22 پولیس افسران میں 7 انسپکٹر، 9 سب انسپکٹر اور 6 اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس افسران کو ضلع بدر کرکے سانگھڑ بھجوایا گیا ہے۔
ایس ایس پی نوابشاہ کے مطابق ضلع بدر کیے گئے پولیس افسران کی جرائم روکنے میں کارکردگی صفر تھی۔