اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل کمی ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 341 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، جن میں سے 7 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.21 فیصد رہی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔