اسد عمر نے معافی تو مانگ لی، یہاں کیوں نہیں آتے؟ الیکشن کمیشن
ہم پر کوئی شک نہ کرے، ہمیں کسی سے عناد نہیں، یہاں آکر کہہ دیں جو کہنا چاہتے ہیں، ممبرز الیکشن کمیشن
December 13, 2022 · قومی
اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کے پی نے کہا ہم پر کوئی شک نہ کرے کسی سے عناد نہیں ، ممبر پنجاب نے کہاکہ اسد عمر نے عدالت میں معافی مانگی تو یہاں کیوں نہیں آتے؟ کمیشن آ کر بھی کہہ دیں یہ نہیں کہنا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان، اسد عمر اورفوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،عمران خان اور فوادچودھری کے وکیل فیصل چودھری کمیشن میں پیش ہوئے۔