اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔