عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔فائل فوٹو
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔فائل فوٹو

عمران خان کا اومنی گروپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،عمران خان نے اومنی گروپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔اومنی گروپ کی جانب سے ملنے والے ہرجانے کے نوٹس کا چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے جواب دیدیا۔

عمران خان کی جانب سے جواب بیرسٹر حسان خان نیازی اور بیرسٹر میاں ولید اشرف کی وساطت سے بھجوایا گیا۔جواب میں اومنی گروپ کی جانب سے نیب سے کی گئی پلی بارگین کی تفصیلات دی گئیں۔

عمران خان نے جواب میں کہا ہے کہ نوٹس قانونی اعتبار سے سراسر ناقص ہے، نوٹس ہتکِ عزت آرڈیننس 2002ء کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا۔

جواب میں عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اومنی گروپ کا بھیجا گیا نوٹس بے بنیاد، غیر قانونی، جعلی اور یکسر غلط ہے۔

جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اومنی گروپ نوٹس فوری واپس لے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے معافی مانگے۔