اسلام آباد:مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 دسمبر کی کازلسٹ میں کیس شامل کرلیا،عدالت نے عمران خان،الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست پر سماعت کریں گے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدیگ جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں۔