اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اہل کو قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیلیے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست خارج کردی
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ جوابدہ فریال تالپور نے اپنے اثاثے ظاہر کیے، نااہلی کے لیے مواد اور ٹھوس ثبوت دینا ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نااہلی کا کیس بنانے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا، ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نظامی نے فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔