لندن:مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے حکومت کو پٹرول 190 روپے فی لٹرکرنے کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں اور پٹرول سستا کرنے کی ہدایات دی ہیں
۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190 روپے فی لٹر تک دیا جائے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی ۔