لاہور:سموگ کے تدارک کے حوالے سے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مارکیٹیں رات10 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیا کہ تمام ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند ہوں گے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ اتوارکے روز تمام مارکیٹس دوپہر 2 سے رات 10 بجے تک بند کرائیں،عدالت نے کہاکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹس رات11 بجے بند ہونگے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ عدالتی حکم پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے ،سموگ کے تدارک سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر مارکیٹوں کو10 بجے بند کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔