کراچی: ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بارہویں جلسہ تقسیمِ اسناد کا انعقاد جمعرات ، 15 دسمبر کو "اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم ” میں ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے تمام ملحقہ اداروں اور ذیلی شعبوں کے2 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کو ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے دیگر کمیٹی ممبرز سے رابطے کے ذریعے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ کانوکیشن کی ذیلی کمیٹیوں کے تمام سربراہان نے کانووکیشن کے مقام ” اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم” کا دورہ کیا گیا اور جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی میں گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری جبکہ مہمانِ اعزازی صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ہونگی جبکہ دیگر اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔