سرسانپ اور کیڑے آپ کو نااہلی کے دروازے پر لے آئے،فیصل واوڈا

کراچی:ر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے، یہ غلطیاں انہوں نے آپ سے کروائی ہیں۔

فیصل واوڈا نے ٹوئٹر بیان میں عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتہ چل جائے گا اور بالفرض گر بھی گئی نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حاصل حصول صفر جمع صفر، نتیجہ صفر ہو گا، اب بھی وقت ہے جھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا ناممکن ہو گا۔