اسلام آباد:کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کیلیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی، کے الیکٹرک نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 نومبر 2022 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی بجلی کی قیمتوں میں اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن اور 300 یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔