پنجاب: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(اُمت نیوز)پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 سے پنجاب بھر کے اسکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔