تھانہ روات کے پولیس اہلکار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی (اُمت نیوز)راولپنڈی کے تھانہ روات کے پولیس اہلکار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار راجہ سعید دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوا، نازیبا ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرتا رہا۔
متاثرہ لڑکی کے وکیل عدنان شاہ نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں تین بار زیادتی کرنا ثابت ہوا، پولیس کے کارروائی نہ کرنے پر عدالت میں درخواست دی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی صدر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، انچارج چوکی عطاء اللہ، کانسٹیبل افضال، شکیل اور ملزم راجہ سعید کو معطل کردیا گیا ہے، ایس ایچ او روات کو لاپرواہی پر چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔