لاہور(اُمت نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 17 دسمبر کو تاریخ نہ دیں اسمبلیاں توڑیں ۔ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو الیکشن کی تاریخ لے کر نہیں دے گی
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کا اسٹیبشلمنٹ پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور اب ان کا حکومت پر بھی کوئی دباؤ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان 17 دسمبر کو تاریخ نہ دیں بلکہ اسمبلیاں توڑیں، صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات ہوجائیں گے، قومی اسمبلی سے استعفے دیے تو ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے ۔